ترکی میں طویل جبریہ سیکولر نظام تھوپے جانے کے بعد نفسیات شناسی اور معاملہ فہمی کے ساتھ نئی نسل کی تربیت کی جارہی ہے۔ جب بچہ سات سال کا ہوجاتا ہے تو اسے نماز کی ترغیب دلانے کے لیے مقابلہ منعقد ہوتا ہے کہ جو بچہ فجر کی نماز چالیس دن تک باجماعت پڑھے گا، اسے ایک خوبصورت اور قیمتی بائیسکل دی جائے گی۔ بچے جوق درجوق فجر کی نماز کی پابندی کرتے ہیں اور جب انہیں انعام ملتا ہے تو پورے شہر میں جلوس نکالتے ہیں۔ چالیس دن تک وہ نمازی بننا سیکھ رہے تھے، اکتالیسویں دن سے وہ نماز کے داعی بن چکے ہوتے ہیں۔ ۔ جب گرمی کی چھٹیاں ہوتی ہیں تو ترکی کے طول و عرض میں مساجد میں ’’حفظ القرآن سمر کیمپ‘‘ لگائے جاتے ہیں۔ کچھ تو مسجد کی بہترین سہولتیں، کچھ پڑھانے پڑھانے والوں کا رویہ، کچھ انعامات اور حوصلہ افزائی سے پیدا ہونے والا جذبہ۔۔۔ عجیب و غریب ماحول ہوتا ہے۔ بچے لگن سے قرآن کریم یاد کررہے ہوتے ہیں، والدین اور اساتذہ خوشی سے نہال ہورہے ہوتے ہیں اور چھٹیوں چھٹیوں میں ہر سال بچوں کو قرآن کریم کا اتنا منتخب نصاب یاد ہوجاتا ہے جو عمر بھر کے لیے ان کے واسطے رحمت و برکت کا ذریعہ ہوتا ہے۔ اس طرح جو بچہ پورا قرآن کریم...
Comments
Post a Comment